اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی دستوں اور عوامی رضا کار دستوں نے ملکر ایک کارروائی میں داعش دہشت گردوں کے ایک اہم کمانڈر اور اس کے معاون کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد کمانڈر اور اس کے معاون کو صوبہ الانبار کے ہیت علاقہ میں ہلاک کیا گيا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیت سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر یہ کارروائی کی گئی جس میں داعش کے کمانڈر طالب مصعب مزعل المعروف ابو ایہاب کو ہلاک کردیا گیا جو البو نمر قبیلہ کے افراد کے وحشیانہ قتل میں ملوث تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169